Friday, June 17, 2005

 

ٹورنٹو سے ونڈسر

دیر سے لکھنے کی معذرت کے ساتھ میں اپنی یہ پوسٹ شروع کررہا ہوں۔ اصل میں میں کافی دنوں سے امریکہ بھائی کے پاس جانے کا سوچ رہا تھا اور بھی کئی سارے ارادے تھے ۔ خیر ڈلے ہوتے ہوتے مئی کے آخر میں بائے روڈ ٹورنٹو سے روانہ ہوا اونٹاریو (کینیڈا کا صوبہ) کی سیر کرتا ہوا ونڈسر ،انٹاریو کا شہر ، پہنچا۔وہاں سے میں ونڈسر اور ڈیٹرا‏ئٹ( امریکہ کی ریاست میشیگن کا ایک شہر ) کے بارڈر پر پہنچا۔ وہاں پہنچے تو پتا چلا پاسپورٹ توٹورنٹو میں ہی رہ گیا وہاں ہی ایک اور کینیڈین لڑکی سے ملاقات ہوئی ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا اور اس کو پتا ہی نہیں تھا خیر ہم دنوں کی منزل دوبارہ کینیڈا تھی ہم (میں اور وہ لڑکی) ونڈسر پہنچے وہاں پہنچے تو شام کے سات بج رہے تھے وہ بھی کافی تھکی ہوئی تھی اور میں بھی۔ وہ بیچاری کینیڈاکے کنٹری سا‏‏ئٹ کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن سے تھی امیریکہ اپنی بہن کے پاس جارہی تھی۔ تھکن سے میرا بھی برا حال تھا میں نے اسے کافی کی پیشکش کردی اس کا ارادہ رات ونڈسر میں گزارنے کا تھا اس نے مجھے بھی افر کردی کے ساتھ ہی روانہ ہوتے ہیں اس وقت تو میرا ایساکوئی ارادہ نہیں تھا خیر ہم نے قریب میں ایک ہوٹل تلاش کیا اس نے ایک کمرہ لے لیا میں اس کے ساتھ کمرہ میں گیا اور وہ فریش ہونے چلی گئی ۔ کافی سادہ سی لڑکی تھی اور میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکا تھا کہ رات ہی کو واپس چلا جاؤں یا صبح ہونے کاانتظار کروں۔ رات کے گیارہ بج رہے تھے ۔ وہ نہا کر آئی تو میں نے فیصلہ کر لیا کے رات کو ہی واپس جانا بہتر ہے ۔ اس نے مجھ سے پوچھا کے کیا ارادے ہیں۔ میں نے اسے بتا دیا کہ بھیا میں تو دو گھنٹے بعد چلا جاؤں گا۔ اس نے مجھے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی ۔ میں نے اسے بتایا کہ میں پاکستان سے ہوں۔ پاکستان کے بارے میں ہم بات کرتے رہے اتنے میں فیملی کی بات نکلی تو میں نے اسے اپنا فیملی ایلبم دیکھایا(یہ ایلبم امی نے مجھ سے منگوایا تھا) وہ تصویریں دیکھ کر حیران ہوگی کہنے لگی میں سوچتی تھی کہ تم مسلمان بہت رزرف سے رہتے ہو اور لائیف انجوائے نہیں کرتے ۔ ہماری پکنک کی بھی تصویریں تھی۔ میری بہنوں اور بھابھیوں کی تصویریں تھیں میں نے اسے بتایا کے ہم بھی لائیف انجوائے کرتے ہیں پر وی گیٹ اے لیمنٹ۔میں نے اس کو بتایا کے جس طرح تم نہا کر آئی ہو اس طرح ہمارے ہاں آنا منع ہے(مجھے اس کے نہا کے آنے کے بعد کے کپڑوں کی تصویر کشی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ہا ہا ہا ہاہا ۔۔۔۔۔) میں بھی فریش ہوکر دوبارہ سفر کے لیے تیار ہوگیا۔ جب واش روم سے کمرے میں آیا تو وہ سو چکی تھی میں نے اسے جگایا اور بتایا کے میں جارہا ہوں میں نے اسے اپنا ایمیل ایڈریس دیا اور اس نے مجھے اپنا ای میںل ایڈریس دیا۔ ایک بات میں بتاتا چلوں کے میں اس کے ساتھ تقریباچھ سے سات گھنٹے رہا پر نہ میں نے اس سے کوئی اخلاق سے گری ہوئی بات کی نہ اس نے مجھ سے کی۔ میں وہاں سے رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوا۔ اور صبح تقریبا 8 بجے گھر پھنچا۔ اگرچہ مجھے واپس ٹورنٹو آنا پڑا اور تھکن اٹھانی پڑی پر میرا خیال ہے کہ اس لڑکی سے ملاقات اور اس سے پاکستان اور مسلمانوں کے متعلق باتیں ہی میرے اس سفر کاحاصل تھی۔ اس سے اگلے دن دوبارہ امریکہ کے لیے روانہ ہوا اپنے ہر چیز اچھی طرح چیک کرلیں تھیں۔ باقی اگلی پوسٹ میں لکھونگا

Comments:
اوپر پورا صفحہ خالی دیکھ کر تو یوں خیال ہوتا ہے کہ آج صرف خالی صفحہ ہی دیکھیں اور اگلی پوسٹ کا انتظار کریں ۔ اچھی بات ہے آپ نے اخلاق سے گری ہوئی کوئی حرکت نہیں کی۔ اس سے ہماری قوم کا امیج کچھ اچھا ہی بننا چاہیئے ۔ ویسے آپس کی بات ہے ۔ ذرا کان میں بتا دیں یہ اخلاق کونسا تھا ؟ اپنا پاکستانی مسلم ماؤں بہنوں والا یا ۔ ۔ ۔ ؟

آپ کی پاسپورٹ گھر چھوڑنے والی بات سے یاد آیا ۔ ایک آدمی کی یاد داشت بہت خراب تھی ۔ دوست نے مشورہ دیا کہ ایک ڈائری رکھ لو اور اس میں سب کام لکھ لیا کرو ۔ جب کوئی کام بھول جائے تو ڈائری میں سے پڑھ کے یاد آ جائے گا ۔ اس طرح اس کا کام آسان ہو گیا ۔ ایک دن وہ بیوی کے ساتھ شاپنگ کرنے گیا ۔ واپسی پر اس کے ذہن میں آیا کہ وہ کچھ بھول گیا ہے ۔ کئی بار ڈائری دیکھی مگر اس دن کے لئے لکھے گئے سب کام کر لئے تھے ۔ آخر گھر کو چل پڑا ۔ گھر پہنچا تو بیٹی نے دروازہ کھولتے ہی کہا۔ پتا جی ۔ ماتا جی کو کہاں چھوڑ آئے ؟

دیگر شائد اس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں ۔ اردو میڈیم کے ایک طالب علم نے کچھ انکشاف کیا ہے ۔ ذرا دیکھئے تو یہ اردو میڈیم طالب علم کیا کہتا ہے ۔
http://hypocrisythyname.blogspot.com/2005/06/urdu-medium-school.html
 
Iftaqar: Thanks for the nice joke. i think he is the lucky guy because his wife haven't come back herself (As the wives do usually....lol) I m not a married guy though..

Rai: welcome to my blog this is ur first comment in my blog, and you are absolutly right.. this is might be because this is unusal in our society(Pakistani) and i think its impressaive :(. i have some more expriences like that .... i don't think u like to hear them .... lol

Well the weather in Dallas is real hot and i took some pics through my cell phone and will upload them soon.
 
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]