Tuesday, June 28, 2005

 

چاچو میک می گھیلا

مجھے آج بھی یاد ہے کہ ہم کس طرح انگلش اردو کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ پورا جملا اردو کا اور ایک لفظ انگلش کا پھر آہستہ آہستہ انگلش کااستعمال اتنا بڑھ گیا کہ ہماری اردو خراب ہونے لگی ایسی خراب کہ اردو پریکٹس کے لیے اردو بلاگ شروع کرنا پڑا۔۔ اردو کے جملوں میں انگلش کا ایک لفظ استعمال کرتے ہوئے شا‏ئد اتنا فنی نہیں لگتا ہوگا جتنا انگلش کے جملوں میں اردو کا ایک لفظ استعمال کرنے میں ہے۔۔۔ میرے بھا ئی کہ ماشااللہ سے دو بچے ہیں ۔ بابر چار سال کا اور رضا ڈھائی سال کا اور دونوں اردو کی ایسی ٹانگ توڑتے ہیں کہ اللہ خیر کرے ۔۔ بابر کے معصوم جملے کچھ ایسی شکل میں ہوتے ہیں
چاچو! ویر از مائی چپ
ل
ددا کین آئی ہیف سم پانی
بابا! چاچو میک میں گھیلا
رضا گندا بچا ہے (ایک یہ جملا بابر ٹھیک بولتا ہے وہ بھی انگلش لہجے میں)1

Sunday, June 26, 2005

 

Some Cool Pics of Dallas

These are Some Pics that i took on my way to Mosque on last Weekend in Dallas,USA. I took these pics thourhg my Cell Phone .. the pics result is not that good.... still i think u will enjoy these pics...



Down Town ... Dallas


I m On my Way ... Dallas


A huge Parking Lot .... Dallas


Cool Another Multi-Layer Bridge .... Dallas


An Other Multi-Layer Bridge .... Dallas


A Multi-layer ..... Dallas...


Nice Car On the Road

Saturday, June 25, 2005

 

وصی شاہ کی ایک نظم

اپنے احساس سے چھو گر مجھے صندل کردو
میں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کردو

نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہے
اس قدر ٹوٹ کے چاہو، مجھے پاگل کردو

تم ہتھیلی کو مرے پیار کی مہندی سے رنگو
اپنی آنکھوں میں مرے نام کا کاجل کردو

اس کے سائے میں مرے خواب دھک اٹھیں گے
میرے چہرے پہ چمکتا ہوا آنچل کردو

دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ٹوٹ کے برسو مجھ پر
اس قدر برسو میری روح میں جل تھل کر دو

جیسے صحراؤں میں ہر شام ہوا چلتی ہے
اس طرح مجھ میں چلو اور مجھے تھل کر دو

تم چھپا لو مرا دل اوٹ میں اپنے دل کی
اور مجھے میری نگاہوں سے بھی اوجھل کردو

مسلہ ہوں تو نگاہیں نہ چراؤ مجھ سے
اپنی چاہت کی توجہ سے مجھے حل کر دو

اپنے غم سے کہو ہر وقت مرے ساتھ رہے
ایک احسان کرو اس کو مسلسل کردو

مجھ پہ چھا جاؤ کسی آگ کی صورت جاناں
اور مری ذات کو سوکھا ہوا جنگل کردو

Tuesday, June 21, 2005

 

سنگل لڑکے کے خیالات ۔۔۔۔ ہا ہا ہا

کتنا عجیب سا لگتا ہے جب لوگ محبت کی شادی کو ارینجڈمیرج سےبہتر سمجھتے ہیں یہ ایسے ہی لگتا ہے جیسے لوگ خود کشی کو قتل ہونے سے بہتر سمجھیں

میگنٹ اور عورت میں کیا فرق ہے
میگنیٹ کا پوسیٹو سائٹ ہوتا ہے

جو آدمی غلطی پر ہونے پر ہار مانگ لے وہ ایماندار ہوتا ہے
جس کوآدمی غلطی پر ہونے کا یعقین نہ ہو اور ہار مانگ لے وہ عقلمند ہوتا ہے
جو آدمی غلطی پر نہ ہوتے ہوئے ہار مانگ لے وہ شوہر ہوتا ہے

Friday, June 17, 2005

 

ٹورنٹو سے ونڈسر

دیر سے لکھنے کی معذرت کے ساتھ میں اپنی یہ پوسٹ شروع کررہا ہوں۔ اصل میں میں کافی دنوں سے امریکہ بھائی کے پاس جانے کا سوچ رہا تھا اور بھی کئی سارے ارادے تھے ۔ خیر ڈلے ہوتے ہوتے مئی کے آخر میں بائے روڈ ٹورنٹو سے روانہ ہوا اونٹاریو (کینیڈا کا صوبہ) کی سیر کرتا ہوا ونڈسر ،انٹاریو کا شہر ، پہنچا۔وہاں سے میں ونڈسر اور ڈیٹرا‏ئٹ( امریکہ کی ریاست میشیگن کا ایک شہر ) کے بارڈر پر پہنچا۔ وہاں پہنچے تو پتا چلا پاسپورٹ توٹورنٹو میں ہی رہ گیا وہاں ہی ایک اور کینیڈین لڑکی سے ملاقات ہوئی ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا اور اس کو پتا ہی نہیں تھا خیر ہم دنوں کی منزل دوبارہ کینیڈا تھی ہم (میں اور وہ لڑکی) ونڈسر پہنچے وہاں پہنچے تو شام کے سات بج رہے تھے وہ بھی کافی تھکی ہوئی تھی اور میں بھی۔ وہ بیچاری کینیڈاکے کنٹری سا‏‏ئٹ کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن سے تھی امیریکہ اپنی بہن کے پاس جارہی تھی۔ تھکن سے میرا بھی برا حال تھا میں نے اسے کافی کی پیشکش کردی اس کا ارادہ رات ونڈسر میں گزارنے کا تھا اس نے مجھے بھی افر کردی کے ساتھ ہی روانہ ہوتے ہیں اس وقت تو میرا ایساکوئی ارادہ نہیں تھا خیر ہم نے قریب میں ایک ہوٹل تلاش کیا اس نے ایک کمرہ لے لیا میں اس کے ساتھ کمرہ میں گیا اور وہ فریش ہونے چلی گئی ۔ کافی سادہ سی لڑکی تھی اور میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکا تھا کہ رات ہی کو واپس چلا جاؤں یا صبح ہونے کاانتظار کروں۔ رات کے گیارہ بج رہے تھے ۔ وہ نہا کر آئی تو میں نے فیصلہ کر لیا کے رات کو ہی واپس جانا بہتر ہے ۔ اس نے مجھ سے پوچھا کے کیا ارادے ہیں۔ میں نے اسے بتا دیا کہ بھیا میں تو دو گھنٹے بعد چلا جاؤں گا۔ اس نے مجھے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی ۔ میں نے اسے بتایا کہ میں پاکستان سے ہوں۔ پاکستان کے بارے میں ہم بات کرتے رہے اتنے میں فیملی کی بات نکلی تو میں نے اسے اپنا فیملی ایلبم دیکھایا(یہ ایلبم امی نے مجھ سے منگوایا تھا) وہ تصویریں دیکھ کر حیران ہوگی کہنے لگی میں سوچتی تھی کہ تم مسلمان بہت رزرف سے رہتے ہو اور لائیف انجوائے نہیں کرتے ۔ ہماری پکنک کی بھی تصویریں تھی۔ میری بہنوں اور بھابھیوں کی تصویریں تھیں میں نے اسے بتایا کے ہم بھی لائیف انجوائے کرتے ہیں پر وی گیٹ اے لیمنٹ۔میں نے اس کو بتایا کے جس طرح تم نہا کر آئی ہو اس طرح ہمارے ہاں آنا منع ہے(مجھے اس کے نہا کے آنے کے بعد کے کپڑوں کی تصویر کشی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ہا ہا ہا ہاہا ۔۔۔۔۔) میں بھی فریش ہوکر دوبارہ سفر کے لیے تیار ہوگیا۔ جب واش روم سے کمرے میں آیا تو وہ سو چکی تھی میں نے اسے جگایا اور بتایا کے میں جارہا ہوں میں نے اسے اپنا ایمیل ایڈریس دیا اور اس نے مجھے اپنا ای میںل ایڈریس دیا۔ ایک بات میں بتاتا چلوں کے میں اس کے ساتھ تقریباچھ سے سات گھنٹے رہا پر نہ میں نے اس سے کوئی اخلاق سے گری ہوئی بات کی نہ اس نے مجھ سے کی۔ میں وہاں سے رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوا۔ اور صبح تقریبا 8 بجے گھر پھنچا۔ اگرچہ مجھے واپس ٹورنٹو آنا پڑا اور تھکن اٹھانی پڑی پر میرا خیال ہے کہ اس لڑکی سے ملاقات اور اس سے پاکستان اور مسلمانوں کے متعلق باتیں ہی میرے اس سفر کاحاصل تھی۔ اس سے اگلے دن دوبارہ امریکہ کے لیے روانہ ہوا اپنے ہر چیز اچھی طرح چیک کرلیں تھیں۔ باقی اگلی پوسٹ میں لکھونگا

Tuesday, June 07, 2005

 

Oops its in English .....

Sorry guyz for this first english post in my urdu blog, i m on my USA Road trip and my nephews r not let me to spend time on computer... ( yup its their summur vacations). My brother don't have urdu in his computer and i will set it up for Urdu soon (inshallah). I will write about my USA Road trip in my comming posts. i got some bad and good exprience in this trip ..

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]