Tuesday, August 30, 2005

 

میرے بلاگ کی ابتداء..... بلاگ ڈئے پر میرے بلاگ کی کہانی

فروری 2005 میں جب میں اکیلا ٹورنٹو میں تھا۔ گھر پر فارغ اوقات میں کافی بوریت ہوتی تھی ایسے ہی انٹرنیٹ پر میں پاکستان کے بارے میں گوگل پر کچھ سرچ کررہا تھا تو مجھے گوگل نے جو رزلٹ لا کر دیا اس میں دانیال کے بلاگ کا بھی لنک تھا۔ یہ سوچ کر کے شاید کسی لڑکے کا پرسنل پیج ہے اس پر کلک کیا اور دانیال کا بلاگ میرے سامنے تھا۔ مزیدار بلاگ لگا پھر مجھے جب بھی موقع ملتا میں دانیال کے بلاگ پر وزٹ کرلیتا۔ پھر اس لنک سے لنک نکلتے ہی چلے گئے اور میں اردو بلاگ کے سحر میں کھوگیا۔ ان بلاگ پر جاکر احساس ہی نہیں ہوتا کے میں ایک اجنبی ملک میں ہوں۔ دانیال کے بلاگ کے بعد ذکریا،آصف اقبال، اعجاز عاسی، اسماء، جاہنزیب، حارث اورقدیر کے بلاگز ابتدائی بلاگس تھے جن کا میں روزآنہ ہی وزٹ کرتا تھا اور اس طرح روزآنہ اپنا ایک گھنٹہ بلاگس کو دینے لگا اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہا جب تک بھائی اور امی ٹورنٹو واپس نہیں آگئے۔
ان ابتدائی بلاگس کے بعد بھی میں کئی بلاگس کا وزٹ کیا جن میں ایک فسانہ زندگی، کنول کے پھول, يک دُختر از پاکِستان،شعيب صفدر اور افتخار اجمل کا بلاگ شامل ہے۔

پھر میں نے بھی ہمت کی اور اپنا بلاگ اس خیال سے بناڈالا کے اردو کی پریکٹس رہے گی اور نئے دوست ملیں گے بلاگ شروع کرتے وقت ذاکریا کے بلاگ سے کافی مدد ملی اور جاہنزیب اور حارث نے بھی کچھ ٹپس دیئے تھے اور کئی بار میں نے خود ہی جاہنزیب سے مدد لی۔ اس طرح میرا بلاگ انٹرنیٹ کی دنیا میں ظہور پذیر ہوا۔ جسے کئی دوست اب تک برداشت کر رہے ہیں اور کئی نے ایک دفعہ آنے کے بعد طوبہ کرلی ۔۔۔ ہا ہا ہا

اردو پلانٹ کا یہ فائدہ ہوا کے سارے بلاگس ایک کلک دور ہیں اور اس پر وزٹ کرنے سے تمام بلاگس کا ہی وزٹ ہو جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر جو اردو کمیونیٹی بن رہی ہے وہ بہت زبردست ہے نئے نئے خیالات سامنے آرہے ہیں۔ وہ کمیونیکیشن گیپ جو پاکستان میں مختلف زبانیں بولنے والوں کے درمیان موجود ہے اردو بلاگس اس کو کم کرنے میں بہت مدد گار ہورہے ہیں۔ لیکن ہمیں اسی طرح ایک ہی رہنا ہوگا۔۔ ایسا نہ ہو کہ ہر زبان بولنے والا یا ہر شہر اپنی الگ ہی رنگ یا پلانٹ بنالیں۔ ہر مسئلہ ہمیں کمیونیکیشن سے ہی دور کرنا ہوگا دلا‏ئل دینے ہونگے اور ایک دوسرے کو قا‏ئل کرنا ہوگا

جس طرح دانیال اور اجمل انکل کے بلاگس ایک دوسرے سے کمیونیکیٹ کر رہے ہیں وہ قابل دید ہے۔ نہ صرف یہ کے وہ ایک
دوسرے کو مطمعین کررہے ہیں بلکہ میرے جیسے ایک عام قاری کی بھی معلومات میں اضافہ کررہے ہیں۔ ایسے سیریس موضوعات میں قدیر کی حالیہ پوسٹوں نے اردو پلانٹ کو ایک خوشگوار احساس دیا جس طرح انہوں نے اپنے دوست کی ہمت افزائی کی ہے (ہی ہی ہی ) وہ قابل تعریف ہے

اپنی اس پوسٹ کا اختیتام اس دعا کے ساتھ کررہا ہوں کہ اللہ ہیں ایک ہی رکھے
پاکستان زندہ باد
کافی کئیرفل ہو کر میں نے یہ پوسٹ لکھی ہے اگر پھر پھی دوستوں اس پوسٹ میں ارود گرامر اور اسپیلس کی مسٹیکس ہوں تو معذرت چاہتا ہوں

Comments:
Nicely described shaper.......
 
یہ آپ نے ٹھیک اورخو ب کہا!
“اردو پلانٹ کا یہ فائدہ ہوا کے سارے بلاگس ایک کلک دور ہیں اور اس پر وزٹ کرنے سے تمام بلاگس کا ہی وزٹ ہو جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر جو اردو کمیونیٹی بن رہی ہے وہ بہت زبردست ہے نئے نئے خیالات سامنے آرہے ہیں۔ وہ کمیونیکیشن گیپ جو پاکستان میں مختلف زبانیں بولنے والوں کے درمیان موجود ہے اردو بلاگس اس کو کم کرنے میں بہت مدد گار ہورہے ہیں۔ لیکن ہمیں اسی طرح ایک ہی رہنا ہوگا۔۔۔۔“
 
:)))

Thats a very goood post :)

wassalam
 
Thanks guyz
 
Thankyou so much. Seeing my name here, I feel really honored.

I also used Zack's guide to Urdu blogging, I was using moveable at that time so it was a peice of cake for me since I already had everything all set and needed only Zack''s stylesheet. Planet is growing as you can see new comers are joining each day. We Pakistanis are very friendly people and this Urdu planet is a proof that we are very quick when it comes to adapting a new technology what all we need is proper guidance.

Goodluck
 
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]