Sunday, November 13, 2005

 

جہاد


ایک دفعہ ایک صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو‏ئے اور جہاد کی اجازت چاہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کے ماں باپ کے بارے میں پوچھاتو انھوں نے بتایا کہ وہ زندہ ہیں ۔۔۔ تو حضوراکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ جاؤ ان کی خدمت کرو۔۔۔ تمہارے لیے یہ ہی جہاد ہے۔ یہ واقعہ میں نے پاکستان میں اپنے اسکول کی دنیات میں پڑھا تھا۔۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ابھی بھی اس کتاب میں موجود ہو۔

جہاد کے لفظی معنی جدوجہد کرنے کے ہیں یہ جدوجہد فلاحی بھی ہوسکتی ہے اور مسلحہ بھی۔۔

اسلام نے ہمیں جو جہاد کی تعریف دی ہے وہ یہ ہے " ایک ایسی جدوجہد جو اسلام ، مسلمانوں یا نفس کی بقا‏‏ء اور سلامتی کے لیے ہو"۔ وہ مسلمان جو جہاد کرتے ہیں انھیں مجاہدین کہا جاتا ہے

اسلام کے پانچ ستون ہیں

توحید
نماز
زکواۃ
روزہ
حج

ان پانچ ستونوں میں جہاد نہیں ہے ۔۔ بہت سے مسلمان کہتے ہیں کہ چھٹہ رکن جہاد ہے۔ جو واقعہ ہم نے اپنی اسکول کی کتاب میں پڑھا تھا اسکے مطابق جہاد سے پہلے والدین کی خدمت ہے اگر ہم جہاد کو چھٹا ستون مان بھی لیں تو پہلے توحید پھر نماز پھر زکواۃ پھر روزہ اور پھر حج ہے


جہاد کی دو بڑی اقسام یہ ہیں
1- جہاد الکبر
یہ جہاد نفس کے خلاف ہوتا ہے( اس جہاد کے بارے میں بہت کم سننے میں آتا ہے)۔

2- جہاد الاصغر
یہ مسلحہ جہاد ہوتا ہے (یہ ہی وہ جہاد ہے جس پر آج کل بہت زور دیا جاتا ہے)۔

مسلمان اسکالرز نے جہاد کی کئی اقسام بتائی ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں

1-- جہاد فی سبیل اللہ
2-- جہاد بن نفس/ قلب
3-- جہاد بن لسن
یہ جہاد زبان سے کیا جاتا ہے
4-- جہاد بل قلم/ علم
5-- جہاد بل ید
یہ جہاد ہاتھہ سے کیا جاتا ہے


اس پوسٹ کی اگلی کڑی میں میں انشااللہ آج کے مسلمان اور جہاد کے عنوان سے لکھوں گا

اجمل انکل نے مجھہ سے یہ سوال کیا تھا کہ جہادی تنظیمیں کیا ہیں تو اس سے پہلے کہ میں ان کے سوال کا جواب پوسٹ کروں کیوں نہ ایک تفصیلی پوسٹ لکھہ دوں ۔۔۔۔ یہ اسی سوال کے جواب کے سلسلے کا پہلا حصہ ہے ۔



source:

Islam Q&A: Is it obligatory for every Muslim to go out for jihad?
Online book about Jihad: "Jihad in the Qur'an: The Truth from the Source
Jihad: Not Only Fighting
http://en.wikipedia.org/wiki/Jihad


Saturday, November 12, 2005

 

چلتے چلتے

شادی شدہ

ایک آدمی زور زور سے جنت کا دروازہ کھٹکھٹا رہا تھا اندر سے آواز آئی " کیا تم شادی شدہ ہو؟ "۔آدمی نے کہا " ہاں میں شادی شدہ ہوں"۔اندر سے آواز آئی " ٹھیک ہے تم نے پہلے ہی بہت سزا پائی ہے لہذا اندر آجاؤ"۔اتنے میں ایک دوسرا آدمی بھاگتا ہوا آیا اور دروازہ زور زور سے کھٹکھٹایا اندر سے آواز آئی"کیا تم شادی شدہ ہو؟"دوسرا آدمی بولا "ہاں میں نے دو شادیاں کی تھیں"۔اس پر اندر سے آواز آئی تم جا سکتے ہو کیونکہ یہ جنت ہے پاگل خانہ نہیں۔

بچی اور کانسٹیبل

ایک بچی بھاگی آئی اور پولیس کانسٹیبل سے پوچھا " کیا آپ کانسٹیبل ہیں؟"۔کانسٹیبل! جی ہاں میں کانسٹیبل ہوں۔بچی! میری ممی کہتی ہیں اگر تمہیں کو‏‏ئی مشکل ہوتو کسی کانسٹیبل سے کہہ دینا وہ تمہاری مدد کردے گاکانسٹیبل! ہاں تمہاری امی نے ٹھیک کہا ہےبچی! پھر آپ میرے تسمے باندھ کر میری ناک صاف کردیں

اب کیا ہوگا

ایک سال بے تحاشہ بارشیں ہوئیں ایک محفل میں کسی نے کہا اس سمیں میں جو کچھ بھی ہے وہ اس دفعہ باہر نکل آئے گا ملانصیرالدین کھبرا کربولے!۔یااللہ میری بیویاں نکل آئیں تو کیا ہوگا؟

Tuesday, November 08, 2005

 

کیمپوں پر حملہ ایم کیوایم نے امدادی سرگرمیاں معطل کردیں



جنگ اخبار کے آن لائن ایڈیشن سے ایک خبر

Source: Jang Online Edition

Saturday, November 05, 2005

 

عید مبارک Eid Mubarak


لذیذہ کھیر بنانے والوں کی طرف سے تمام اردودنیا کے تمام بلاگرز کو عید مبارک ۔۔۔۔ ہی ہی ہی

میری طرف سے سب کو عید مبارک
----------------------------------------------------------------------------

کاش میں تمہیں بتا سکتا۔۔۔ میں تم کو کتنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ میں آنکھیں بند کرتا ہوں تو تمہیں دیکھتا ہوں انکھیں کھولتا ہوں تو تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔ تم پاس نہیں ہوتیں تو تمہیں چاروں طرف محسوس کرتا ہوں ہر پل۔۔۔۔۔ ہرگھڑی۔۔۔۔۔۔۔ ہروقت ۔۔۔۔۔ اسے پیار کہو یاپاگل پن ۔۔۔۔۔ یا میرے دل کی دھڑکن ۔۔۔۔ میرے لیے ایک ہی بات ہے پیار تو بہت لوگ کرتے ہیں پر میرے جیسا پیار کوئی اور نہیں کرسکتا کیوں کہ کسی کے پاس تم جو نہیں ہو میں تمہیں بھول نہیں سکتا۔۔۔ میں تمہیں بھولنا ہی نہیں چاہتا ۔ تم میری ہو ۔ میں تمہیں زندگی بھرپیارکروں گا مرتے دم تک پیار کروں گا اور اس کے بعد بھی ۔۔۔۔ سچ

----------------------------------------------------------------------------

مجھے پتا ہے آج تمہارے دل میں میرے لیے پیار نہیں ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہوگا ۔۔۔ بس! آج میرے پیار پر یقین کرلو

----------------------------------------------------------------------------

پیار کا پہلا قدم بھی دوستی ہے اور آخری بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قدم بڑھاؤ راستہ خود بہ خود نکل آئےگا

----------------------------------------------------------------------------

پیار میں زندگی خوبصورت لگنے لگتی ہے ۔۔ ہر سپنہ سچہ لگنے لگتا ہے ہرمنزل بدلنے لگتی ہے ۔۔ ہوا کا رک بھی بدلنے لگتا ہے ر نگوں پہ نظر پڑنے لگتی ہے اور اب ۔۔۔ اب لال رنگ بھی اچھا لگنے لگتا ہے ۔۔ ہر وقت ہرپل ہمیشہ ایک ہی نام ہونٹوں پہ آتا ہے

----------------------------------------------------------------------------

تم یہ کیوں سوچتی ہو کہ جو تمہارے پاس ہے وہ کم ہے ۔۔۔ وہ تمہارے حساب سے تو کم ہوگا لیکن اگر کسی اور کی آنکھہ سے دیکھو گی تو تم اس کو بہت پاؤ گی

----------------------------------------------------------------------------

دوسروں کے بچے اپنے بڑوں کی محبت دیکھہ کر بڑے ہوئے ہیں اور ہم آپ لوگوں کی نفرت

----------------------------------------------------------------------------

جو کوشش کرتے ہیں وہ کبھی نہیں ہارتے

----------------------------------------------------------------------------

Source: Kal Ho Na Ho

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]