Friday, October 28, 2005

 

تیری یاد

تیری یاد
آئے جب مجھ کو
میں لوٹ آؤں گا
وہ بھیگی رات
اور بارش ہوئے
میں بھیگ جاؤں گا

فاصلے
سمٹ نہ سکے
راستے
جومٹ نہ سکے
ان فاصلوں کو
سمٹنا ہے
ان راستوں پہ چلنا ہے

یہ دل کی بات
کوئی جانے نہ جانے
میں کہہ جاؤں گا
وہ تیرے ساتھ
گزارے لمحے
نہ بھول پاؤں گا

جو سپنے
سجائے مل کے
خوشی کے پل
بیتائے مل کے
کیا پا یا میں نے
کیا کھویا
کب جاگا ہوں میں
کب سویا

تیری ہر بات
رلائے جب مجھ کو
میں کھو جاؤں گا
وہ تیری چال
ستائے جب مجھ کو
میں ڈول جاؤں گا

Source: Jal the band



 

مانا بکھرا ہوں میں

مانا بکھرا ہوں میں
ابھی میں نے خواب پیروئے تھے
تیری سانسوں میں گھم ہوابھی
میری چاہت ادھوری ہے

مشکلیں جب بھی آجائیں گی
درد حد سے گزر جائے گا
کوئی غم نہ پھرہوگا مجھے
گر خوابوں میں تم آؤ گے

اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں

دور جتنا بھی تم مجھ سے
پاس تیرے میں
اب تو عادت سی ہے مجھ کو

source: Jal the band

Monday, October 24, 2005

 

کیا ہم تنقید اوراعتراض کرنے کے عادی ہو گئے ہیں

کیا ہم تنقید اوراعتراض کرنے کے عادی ہو گئے ہیں

بچے کے دنیا میں آتے ہی ماں باپ کو خواہش ہونے لگتی ہے کہ بچہ بولنے لگے ۔۔۔ جب آوازیں نکالنا شروع کردیتا ہے تو پھر خواہش ہوتی ہے کہ چلنے لگے اور جب وہ بولنے اور چلنے لگتا ہے تو خواہش ہوتی کہ وہ بولیں جو وہ جاتیں ہیں اور وہ کرے جو وہ چاہتے ہیں۔

اگر ہم پاکستانی معاشرے میں نظر ڈالیں تو ہمیں تنقید برائے تنقید برائے تنقید برائے تنقید اور بس تنقید ہی تنقید ۔۔۔ کوئی حکومت پر تنقید کررہا ہے تو کوئی میڈیا سے نالاں ہے کسی کو نوجوانوں پرغصہ ہے غرض کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی چیز پر تنقید کر رہا ہے ہر طرف اعتراض ہے بعض دفعہ تو ایسا لگتا ہے کہ لوگ انتظار کررہے ہیں کہ کسی بات پر تنقید کریں۔

ابھی ہمارے اردو بلاگ کی دنیا میں ایک نئے بلاگر شامل ہوئے ہیں ۔۔ لوگوں کو ان کے الفاظ پر اعتراض ہے کہ الفاظ بازاری
ہیں کیا ہم یہ ہی سنا اور بڑھنا چاہتے ہیں جو ہمارا دل چاہے اور یا جو دماغ کو اچھا لگے یا جو ہماری بناوٹی مہذب دنیا میں فٹ ہو۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اگر ہیلری پورٹر کسی پاکستانی ادیب کی ہوتی تو اب تک اس پر فتوا جاری ہوچکا ہوتا کے یہ ایک واہیات ہے بچوں کا ذہن خراب کرنے کا سبب ہے حکومت اس پر پابندی لگائے اور اب تک کتنے ہی لانگ مارچ اور انسانی ذنجیریں بن چکی ہوتیں ۔ کیا ہم دوسروں پر پابندی لگانے کے بجائے اپنے ہی اوپر پابندی نہ لگالیں کہ بجائے اس کے کہ اگر میں یہ نہیں پڑھنا چاہتا تو کیا لکھنے والے کو لکھنے نہ دوں اب تک پاکستانی بچوں کو وہ کرنے نہیں دیا گیا جو وہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہاں حوصلہ شکنی بڑے مزے دار انداز سے ہوتی رہی ہے اور عورتوں کے بارے میں جو ہمارے صدر صاحب فرما کر چلے گئے ہیں وہ پوری دنیا نے نہ صرف پڑھا بلکہ سنا بھی چاہے ہمارے بھولے صدر بولتے رہیں میں نے تو بولا ہی نہیں میرے بیان کو کچھ اور لیاگیا ہے ۔۔۔۔ وہ تو بول کر چلے گئے ان پاکستانیوں سے پوچھیں جو یہاں رہے رہے ہیں ۔۔ انھیں کن کن سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا

ہمارے پاکستانی بزرگوں کی اکثریت ایسے گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو نہ اپنی منزل ڈھونڈ پائی اور نہ اپنی آئندا نسل کو اپنی غلطیوں سے آشنا کیااور تو اور ادب سے دور رکھا گیا کہ یہ نہ پڑھو وہ نہ پڑھو ارے پڑھیں تو کیا پڑھیں ۔۔ صرف درسی کتابیں پڑھو ۔۔۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج کی نسل ادب سے دور ہے آج کے بچے کو یہ نہیں بتا ہو گا کہ اشفاق احمد تھا کون زندہ ہے کہ مرگیا۔۔۔۔ آخر ہم نے اپنے آپ کو ایک خول میں کیوں بند کیا ہوا ہے ۔۔۔ کیا منٹو کے افسانوں میں بازاری زبان نہیں ہے اردو غزل کے بارے میں کیا خیال ہے کیا وہ بھی مہذب نہیں ۔۔۔

ذلزلہ کی تازہ مثال ہمارے سامنے ہے ۔ جو تنقید میں نے پڑھے ہے وہ یہ ہیں

پاکستانی میڈیا نے صحیح کوریج نہیں کی ۔۔۔۔ بغیر کچھ سوچے سمجھے کہ ابھی پاکستانی میڈیاابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ابھی یہ میجور نہیں ہے چاہے وہ جیو ہو یا اے آروائی ۔۔۔ یہ ابھی نئے ہیں اکثریت یہ ہی کہتی ہے کہ میڈیا نے اصل تباہی نہیں دیکھائی کیا ہم ان کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتے کہ انھوں نے اپنی سے کوشش کی۔۔۔

بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ پر خبریں دینے والے اور نامہ نگار سب پاکستانی ہیں اور وہ سب تنقیدی خبریں ارسال کرنے میں ماہر ہیں ۔۔۔ کیا کریں اب تو عادت سی ہے ۔۔۔ بی بی سی کے پاکستانی صحافیوں نے حکومت، فوج، اداروں اور حتی کہ نوجوانوں کو بھی نہیں چھوڑا اپنی تنقید سے اس نے اپنی سائیٹ پر اب تک یہ نہیں لکھا کہ کہاں کہاں نوجوان امداد جمع کرکے پہنچارہے ہیں اس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ لوگوں نے عید کی تیاری کرنے تک چھوڑ دی ۔۔۔ بی بی سی کے پاکستانی صحافیوں پر یہ شعر بڑا ججتا ہے

ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا
میری کشتی تھی ڈوبی وہاں جہاں پانی کم تھا

کراچی کا ذکر ایم کیو ایم کے ذکر کے بغیر ادھورا ہے ۔۔۔ چاہے وہ اچھائی میں ہو یا برائی میں۔۔۔ اچھائی اور برائی سے بالاتر ایم کیو ایم سب سے پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف امداد کا اعلان کیا بلکہ سب سے پہلےامدادی سامان اور امدادی ٹیم بھی روانہ کی اور یہ ہی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے ایک خیمہ بستی بھی آباد کی اور فلاحی تنظیموں میں یہ کام سب سے پہلے ایدھی فاونڈیشن نے کیا۔۔۔ میں صرف یہ سوچتا ہوں کہ وہ سیاسی جماعتیں کہاں گئیں جو قومی سیاسی جماعتیں کہلانے کی دعوادار ہیں اور وہ مذہبی جماعتی کہاں ہیں جو ان ہی علاقوں سے معصوم نوجوان کو جہادی کمیپ شامل کرتے تھے کہاں ہیں وہ قاضی جو حکومتوں کو بدلنے کے دعوے کرتے تھے کیا وہ ان لوگوں کی مدد کرنے کا کم از کم صرف دعوع ہی کردیں کیا وہ اپنا تخریبی ذہین تعمیری ذہین میں تبدیل نہیں کرسکتے



 

Earthquake Relief Day

DesiPundit has taken an initiative in rallying the blogosphere to spread word regards earthquake relief efforts. They are calling for a Blog Quake Day on October 26th, 2005.

Participate in the Blog Quake Day by donating as generously as possible. Check some of the donation links here.


Source: http://www.pakquake.com/


Saturday, October 15, 2005

 

Love ....

I did read this on Desitwist i like it and now i m posting it in my blog ...

Sometimes I wake up
in the middle of the night
shivering from fright
feeling empty
feeling nothing
because I think about
how it would be
if you weren't here
And then I wonder
if you really know
how very much
you mean to me
how incredible
I think you are
how you are
a part of all my emotions
how you are
the deepest meaning in my life
Please always know
that I love you
more than anything else
in the world
To My Special Love

Monday, October 10, 2005

 

Pain

Somewhere...
Someone has died
Someone has lied to his wife
Someone has lost his job
Someone was killed by the mob
Someone lost his possessions
Someone was killed by his obsessions
Someone has suicided
Someone was misguided
Someone lost his child in a divorce
Someone went off the trekking course
Someone has lost all hope
Someone can't try to cope
Someone has lost their pride
Someone has lost their bride
Someone has lost their support
Someone innocent has lost in court
Someone has no money to live
Someone has no strength to give
Someone can never see the light
Someone can't get through the night
Someone is in need
Someone needs to be freed
Someone has gone insane

...Somewhere someone is in pain


"God Give Us Strength to get over this pain"

Sunday, October 09, 2005

 

ہم ایک ہیں

مجھے اب بھی یاد ہے ایک دو سال پہلے آفس میں چودہ اگست سے پہلے مجھے ایک بھارتی دوست نے کہا یاد تم لوگ چودہ اگست کے دن ڈاون ٹاؤن میں بہت شور مچاتے ہو اور ہلا گلا کرتے ہو اتنی خوشی تو کوئی نہیں مناتا جتنی تم لوگ کرتے ہو تو میں نے اس سے صرف اتنا کہا کہ اتنی قربانیاں اور کسی نے نہیں دیں جتنی ہم نے دیں ہم نے پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے

ایسے ہی ایک اور دفعہ ایک اور دوست سے بات ہو رہی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ تم پاکستانی سب آپس میں بہت لڑتے ہو لیکن اگر کوئی تیسرا تمہاری لڑائی میں آجائے تو فورا ایک ہوجاتے ہو۔۔۔۔۔۔ تو میں نے اس سے صرف یہ ہی کہا کیوں کہ ہم پاکستانی ہیں

ایک دفعہ پھر پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے اس مشکل وقت میں پورا پاکستان ایک ہے اور جس طرح سب کسی بھی چیز سے بالا تر ہو کر ذلزلے سے متاثر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں وہ بہت خوب ہے ۔۔۔ اللہ ہمیں اسی طرح ایک رکھے آمین

ایم کیوایم جو ایک خراب شہرت رکھتی ہے پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ڈاکٹر اور رضاکاروں کی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں میں بھجی ہے اور اس کے علاوہ مالی اور نقدی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔۔ اور دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے اپنے کیمپ لگانے کا علان کیا ہے۔۔ حکومت سندھ نے بھی متاثرین کے لیے فنڈز قائم کیے ہیں ۔۔ بعض پاکستانی نجی ہوائی کمپنیوں نے بھی امداد کا علان کیا ہے لیکن ابھی بھی بہت سارے لوگوں منوں ملبوں طلے دبے ہوئے ہیں ۔۔۔

بی بی سی کے مطابق ابھی تک بعض علاقوں میں کوئی امداد نہیں بہنچی ہے اور لوگوں نے اپنے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا شروع کردیا ہے تقریبا آدھا پاکستان اس سے متاثر ہوا ہے حکومت کو اور امدادی تنظیموں کوتمام متاثرہ علاقوں کو کور کرنا ہے۔۔۔ یہ تو وہ ہے جو حکومت اور امدادی تنظیموں کو کرنا ہے۔۔۔۔

ہمارا کام ان کی مدد کرنا ہے ہر طرح سے پلیز جس طرح سے بھی ہو مدد کریں ۔۔۔ جہانزیب نے ریڈکراس کے نمبر اپنی پوسٹ پر دیئے ہیں ابھی پاکستانی بھائیوں کو اپنے بھائیوں سے مدد درکار ہے پلیز ان کی مدد کریں


اجمل انکل نے بھی اپنا فون نمبر دیا ہے ان سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں


اللہ ہمیں اس مشکل وقت میں حوصلہ اور ہمت دے اور ہمیں ہر امتحان میں کامیاب کرے ۔۔۔ (آمین)۔

Saturday, October 08, 2005

 

پاکستان میں ذلزلہ


یااللہ ہماری اس مشکل وقت میں ہماری مدد فرما۔ تو ہی ہے جس سے ہم مدد مانگتے ہیں اور تو ہی ہے جس سے ہم دعا مانگتے ہیں ہم دعا مانگیں تو کس سے مانگیں تو ہی ہماری سننے والا۔۔ یااللہ ہماری مشکلوں کو آسان کر اور ہمیں صبر عطا فرما۔ یااللہ ہم تیرے گناہ گار بندے ہیں یااللہ ہماری گناہوں کو بخش دے ہمیں نیک اور سیدھے راستے پر کاربند رکھ یااللہ تو ہماری دلوں کے حال کو جانتا ہے۔ یااللہ ہمیں ہر آزمائش میں سرخروح کر بے شک تو اپنے بندوں پر اس کی طاقت سے زیادہ آزمائش نہیں ڈالتا۔۔۔۔۔ یااللہ ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل کر اور تمام مرحومین کو جنت فردوس میں جگہ دے اور مرحومین کے خاندانوں کو ہمت اور حوصلہ دے۔۔۔ یااللہ تو ہی ہماری دعاؤں کو سننے والا اور قبول کرنے والا ہے ۔۔۔ یااللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرما

آمین


قرانی دعائيں اسماء نے اپنے بلاگ پر بتائیں ہیں ۔۔۔ ہمیں دعائیں اور مدد دونوں کی ضرورت ہے ۔۔۔ اس مشکل وقت میں ہماری مدد کریں

اسماء کی پوسٹ قرانی دعاؤں کے بارے میں



 

ماں کی محبت

آج جب میں کام سے اکتاگیا اور وہ (میری فیانسے ) بھی لائین پر نہیں تھی تو میں امی کے پاس جاکر لیٹ گیا۔ امی سے باتیں کرنے لگا۔ امی نے اچانک پوچھ لیا کہ کیا بیٹا وہ لائین پر نہیں ہے۔ میں ایک دم سے چونک گیا۔ جیسے میری چوری پکڑی گئی۔ نہیں امی آج وہ لائین پر نہیں ہے۔۔ پر آپ ایسا کیوں پوچھ رہی ہیں آج تم جلدی آگئے اس لئے۔ مجھے اس وقت شدید شرمندگی ہوئی ۔ میں جو یہ سمجھ رہا تھا کہ امی کو پتا نہیں ہے امی سے کہا واقع ماں بچے کی سب بات جانتی ہے ۔۔ امی ہنسنے لگیں اور میں پھر امی کی گود میں لیٹ گیا۔ ایک چھوٹے بچے کی طرح۔۔۔ میں ہمیشہ امی کے پاس ایک چھوٹے بچے کی طرح جاکر گود میں لیٹ جاتا ہوں۔ شاید میں امی کے لیے وہی چھوٹا بچہ رہنا چاہتا ہوں۔

میرا ما‏ئکروویف خراب ہو گیا تھا۔ امی مجھ سے کب سے کہ رہی تھیں دوسرا لانے کے لیے میں ہر دفعہ بھول جاتا تھا۔۔ پر کل جب امی کوواپس ٹکساس بھائی کے پاس جانا ہے تو امی نے سختی سے کہا کہ میرے سامنے لے آؤ۔ تو میں خرید لایا۔ جب میں لے کر آکیا تو امی کو اتنا سکون ملا کیوں کہ امی کو پتا تھا کہ اب مجھے کھانا گرم کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی یہ ہی ماں ہے جو بچے کا اتنا خیال رکھتی ہے۔

آج امی کو ٹکساس گئے ہوئے چار دن ہوگئے ہیں اور میں ایک بار پھر ٹورنٹو میں تنہا ہوں۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو میرے دوست مجھے ممی بوائےکہتے تھے کیوں کہ میں ہر بات کے لیے کہتا تھا کہ امی سے پوچھ کہ بتاؤں گا ۔ ہی ہی ہی اب سوچتا ہوں تو مجھے ہنسی آتی ہے کہ میں واقع چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے بولتا تھا کہ امی سے پوچھ لوں

Friday, October 07, 2005

 

عرب اور پاکستان

سورس بی بی سی اردو

شہزاد علی
شارجہ، یو اے ای



میں یو اے ای میں گزشتہ تین برسوں سے رہ رہا ہوں۔ میں جن پاکستان مخالف لوگوں سے ملتا ہوں ان میں بیشتر عرب لوگ ہیں۔ میری صرف اتنی سی خواہش ہے کہ ۔۔۔ ایڈیٹروں کو کسی عرب ملک میں رہنے کا ایک موقع ملے تاکہ انہیں احساس ہو کہ عرب دنیا میں پاکستانیوں کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ ایک عرب ملک میں پاکستانی ہمیشہ ’عجمی‘ ہی رہیں گے، دوسرے درجے کے شہری کی طرح۔

ہم لوگ اپنے اسرائیل مخالف موقف پر کیوں اتنا اصرار کرتے رہتے ہیں؟ وہ بھی اہل کتاب ہیں اور اتنے ہی مذہبی جتنے مسلمان ہیں۔ پلیز آپ عرب سے بڑھ کر ’عرب‘ نہ بنیں۔ تین ماہ کے لئے یو اے ای آئیں اور آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا ملک اس دنیا کے لوگوں کے لئے تیسرے درجے کا ملک ہے۔ ہمیں بغیر کسی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

پلیز آپ دنیا کے اسٹیج پر پہلے اپنی پوزیشن کو محسوس کریں اور پھر اس کے بعد ہی کوئی بیان دیں۔ ہمیں خود کو چھوٹے معاملات سے اوپر اٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے اور مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے سامنے اہم مسائل ہیں: وسائل کی کمی، ریڈ ٹیپ سے بھری بیوروکریسی، کرپشن، مہنگائی، اور ہر طرح کی انتہا پسندی۔

چاروں طرف انتہاپسند بھرے پڑے ہیں۔ دنیا ہم سے سو سال آگے جاچکی ہے۔ عرب بھی ہم سے تیس سال آگے ہیں۔ وہ اتنے اسمارٹ تو ہیں کہ اپنے مسائل خود حل کرلیتے ہیں۔

مجھے صرف ایک سوال کا جواب دیں: پوری عرب دنیا میں انتہاپسندی کیوں نہیں ہے؟ وہ امن سے رہ رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں اتنا مذہبی اور فرقہ پرست انتہاپسندی ہے؟ اپنی غلطیاں محسوس کریں۔ میں اس اسکول کے لوگوں سے تعلق رکھتا ہوں جو سوچتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا کئی ادوار میں پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا سب سے اچھا قدم ہوگا۔ اگر ترکی، مصر اور اردن اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں؟

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]