Friday, October 07, 2005

 

عرب اور پاکستان

سورس بی بی سی اردو

شہزاد علی
شارجہ، یو اے ای



میں یو اے ای میں گزشتہ تین برسوں سے رہ رہا ہوں۔ میں جن پاکستان مخالف لوگوں سے ملتا ہوں ان میں بیشتر عرب لوگ ہیں۔ میری صرف اتنی سی خواہش ہے کہ ۔۔۔ ایڈیٹروں کو کسی عرب ملک میں رہنے کا ایک موقع ملے تاکہ انہیں احساس ہو کہ عرب دنیا میں پاکستانیوں کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ ایک عرب ملک میں پاکستانی ہمیشہ ’عجمی‘ ہی رہیں گے، دوسرے درجے کے شہری کی طرح۔

ہم لوگ اپنے اسرائیل مخالف موقف پر کیوں اتنا اصرار کرتے رہتے ہیں؟ وہ بھی اہل کتاب ہیں اور اتنے ہی مذہبی جتنے مسلمان ہیں۔ پلیز آپ عرب سے بڑھ کر ’عرب‘ نہ بنیں۔ تین ماہ کے لئے یو اے ای آئیں اور آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا ملک اس دنیا کے لوگوں کے لئے تیسرے درجے کا ملک ہے۔ ہمیں بغیر کسی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

پلیز آپ دنیا کے اسٹیج پر پہلے اپنی پوزیشن کو محسوس کریں اور پھر اس کے بعد ہی کوئی بیان دیں۔ ہمیں خود کو چھوٹے معاملات سے اوپر اٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے اور مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے سامنے اہم مسائل ہیں: وسائل کی کمی، ریڈ ٹیپ سے بھری بیوروکریسی، کرپشن، مہنگائی، اور ہر طرح کی انتہا پسندی۔

چاروں طرف انتہاپسند بھرے پڑے ہیں۔ دنیا ہم سے سو سال آگے جاچکی ہے۔ عرب بھی ہم سے تیس سال آگے ہیں۔ وہ اتنے اسمارٹ تو ہیں کہ اپنے مسائل خود حل کرلیتے ہیں۔

مجھے صرف ایک سوال کا جواب دیں: پوری عرب دنیا میں انتہاپسندی کیوں نہیں ہے؟ وہ امن سے رہ رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں اتنا مذہبی اور فرقہ پرست انتہاپسندی ہے؟ اپنی غلطیاں محسوس کریں۔ میں اس اسکول کے لوگوں سے تعلق رکھتا ہوں جو سوچتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا کئی ادوار میں پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا سب سے اچھا قدم ہوگا۔ اگر ترکی، مصر اور اردن اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں؟

Comments:
ميرى برادرى كے كچهـ لوگ عربوں ميں مزدورى كرتے هيں انهوں نے اپنے تجربات بتائے هيں ـ
هاں يه عرب لوگ بڑے ەى كمينے هوتے هيں ـ
ميں جب بهى بنكاكـ جاتاهوں تو گريس هوٹل ميں ٹهرتا هوں جو كه عربى لوگوں كا بنكاكـ ميں گڑه هے ـ
ميرے كپڑے جوتے اور دوسرا رهن سهن ان سے بهتر هوتا هے اس ليئے يه ميرے قريب هونے كى كوشش كرتے هيں ـ
ان كو انگلش بهى پورى هى اتى ەے ـ
ميرے برطانوى لەجے كى بهوڈى نقل كرنے كىكوشش كرتے هيں ـ
باتوں باتوں ميں ان مغرور لوگوں كى انسلٹ كرنے كا بڑا مزه اتا ەے ـ
 
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]