Saturday, October 08, 2005

 

ماں کی محبت

آج جب میں کام سے اکتاگیا اور وہ (میری فیانسے ) بھی لائین پر نہیں تھی تو میں امی کے پاس جاکر لیٹ گیا۔ امی سے باتیں کرنے لگا۔ امی نے اچانک پوچھ لیا کہ کیا بیٹا وہ لائین پر نہیں ہے۔ میں ایک دم سے چونک گیا۔ جیسے میری چوری پکڑی گئی۔ نہیں امی آج وہ لائین پر نہیں ہے۔۔ پر آپ ایسا کیوں پوچھ رہی ہیں آج تم جلدی آگئے اس لئے۔ مجھے اس وقت شدید شرمندگی ہوئی ۔ میں جو یہ سمجھ رہا تھا کہ امی کو پتا نہیں ہے امی سے کہا واقع ماں بچے کی سب بات جانتی ہے ۔۔ امی ہنسنے لگیں اور میں پھر امی کی گود میں لیٹ گیا۔ ایک چھوٹے بچے کی طرح۔۔۔ میں ہمیشہ امی کے پاس ایک چھوٹے بچے کی طرح جاکر گود میں لیٹ جاتا ہوں۔ شاید میں امی کے لیے وہی چھوٹا بچہ رہنا چاہتا ہوں۔

میرا ما‏ئکروویف خراب ہو گیا تھا۔ امی مجھ سے کب سے کہ رہی تھیں دوسرا لانے کے لیے میں ہر دفعہ بھول جاتا تھا۔۔ پر کل جب امی کوواپس ٹکساس بھائی کے پاس جانا ہے تو امی نے سختی سے کہا کہ میرے سامنے لے آؤ۔ تو میں خرید لایا۔ جب میں لے کر آکیا تو امی کو اتنا سکون ملا کیوں کہ امی کو پتا تھا کہ اب مجھے کھانا گرم کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی یہ ہی ماں ہے جو بچے کا اتنا خیال رکھتی ہے۔

آج امی کو ٹکساس گئے ہوئے چار دن ہوگئے ہیں اور میں ایک بار پھر ٹورنٹو میں تنہا ہوں۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو میرے دوست مجھے ممی بوائےکہتے تھے کیوں کہ میں ہر بات کے لیے کہتا تھا کہ امی سے پوچھ کہ بتاؤں گا ۔ ہی ہی ہی اب سوچتا ہوں تو مجھے ہنسی آتی ہے کہ میں واقع چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے بولتا تھا کہ امی سے پوچھ لوں

Comments: Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]