Sunday, October 09, 2005

 

ہم ایک ہیں

مجھے اب بھی یاد ہے ایک دو سال پہلے آفس میں چودہ اگست سے پہلے مجھے ایک بھارتی دوست نے کہا یاد تم لوگ چودہ اگست کے دن ڈاون ٹاؤن میں بہت شور مچاتے ہو اور ہلا گلا کرتے ہو اتنی خوشی تو کوئی نہیں مناتا جتنی تم لوگ کرتے ہو تو میں نے اس سے صرف اتنا کہا کہ اتنی قربانیاں اور کسی نے نہیں دیں جتنی ہم نے دیں ہم نے پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے

ایسے ہی ایک اور دفعہ ایک اور دوست سے بات ہو رہی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ تم پاکستانی سب آپس میں بہت لڑتے ہو لیکن اگر کوئی تیسرا تمہاری لڑائی میں آجائے تو فورا ایک ہوجاتے ہو۔۔۔۔۔۔ تو میں نے اس سے صرف یہ ہی کہا کیوں کہ ہم پاکستانی ہیں

ایک دفعہ پھر پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے اس مشکل وقت میں پورا پاکستان ایک ہے اور جس طرح سب کسی بھی چیز سے بالا تر ہو کر ذلزلے سے متاثر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں وہ بہت خوب ہے ۔۔۔ اللہ ہمیں اسی طرح ایک رکھے آمین

ایم کیوایم جو ایک خراب شہرت رکھتی ہے پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ڈاکٹر اور رضاکاروں کی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں میں بھجی ہے اور اس کے علاوہ مالی اور نقدی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔۔ اور دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے اپنے کیمپ لگانے کا علان کیا ہے۔۔ حکومت سندھ نے بھی متاثرین کے لیے فنڈز قائم کیے ہیں ۔۔ بعض پاکستانی نجی ہوائی کمپنیوں نے بھی امداد کا علان کیا ہے لیکن ابھی بھی بہت سارے لوگوں منوں ملبوں طلے دبے ہوئے ہیں ۔۔۔

بی بی سی کے مطابق ابھی تک بعض علاقوں میں کوئی امداد نہیں بہنچی ہے اور لوگوں نے اپنے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا شروع کردیا ہے تقریبا آدھا پاکستان اس سے متاثر ہوا ہے حکومت کو اور امدادی تنظیموں کوتمام متاثرہ علاقوں کو کور کرنا ہے۔۔۔ یہ تو وہ ہے جو حکومت اور امدادی تنظیموں کو کرنا ہے۔۔۔۔

ہمارا کام ان کی مدد کرنا ہے ہر طرح سے پلیز جس طرح سے بھی ہو مدد کریں ۔۔۔ جہانزیب نے ریڈکراس کے نمبر اپنی پوسٹ پر دیئے ہیں ابھی پاکستانی بھائیوں کو اپنے بھائیوں سے مدد درکار ہے پلیز ان کی مدد کریں


اجمل انکل نے بھی اپنا فون نمبر دیا ہے ان سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں


اللہ ہمیں اس مشکل وقت میں حوصلہ اور ہمت دے اور ہمیں ہر امتحان میں کامیاب کرے ۔۔۔ (آمین)۔

Comments:
salam
thanks :)
well i blv its a confession :P
 
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]