Saturday, March 11, 2006

 

وقت اور یہ زندگی

وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور مصروفیت بھی زیادہ ہے ۔۔۔ اتنی کہ میں اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے ٹورنٹو سے ڈیلس نہیں جا سکا زندگی جتنی مصروف ہے اتنی ہی تیزی سے گزر رہی اس ٹرین کی مانند جو کئی اسٹیشنوں کو بغیر رکے کراس کرتی ہو ئی اپنے انجانی منزل کی طرف رواں دواں ہو ۔ لیکن جب ولیمے میں پہنچا تو میری اور فروا کی انگیجمینٹ کردی گئی تو اس طرح ہم آفیشیل ایک دوسرے کے فیانسے ہوگئے ساتھ ساتھ امی اور پا پا نے فیصلہ سنا دیا کہ کچھ بھی ہو جون میں شادی کے لیے تیار رہوں ۔۔

اس دوران میں اپنے بلاگ پر تو نہیں لکھ سکا لیکن اردو پلانٹ کا وزٹ ضرور کرتا تھا ۔۔۔ ویسے اردو پلانٹ میری پراوسنگ ایکٹیوٹی میں سرفہرست ہے ۔۔۔ بہت کچھ پڑھنے کو ملا ۔۔۔ پہلے کارٹونس کے بارے میں پھر صدر بش کے دوراہ پاکستان کے بارے میں اور پاکستان میں بلاگر کی سائیٹ کو بلاک کرنے کے بارے میں ۔۔۔ ایک بات تو طے ہے ہم پاکستانی بہت زیادہ خود غرض ہیں ۔۔ ہم شور اس وقت مچاتے ہیں جب خود کو درد ہوتا ہے یا جب ہمیں کسی اشو کو کیش کرانا ہوتا ہے ملاوں نے اس وقت شور مچایا جب کارٹونس کا معملہ کافی پرانا ہوچکا تھا ۔۔ انھوں نے اس معاملے کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا ۔۔۔ یہاں میرا ایک سوال ہے کیا عام سیاسی جماعت اور مذہبی جماعت کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ۔۔ بلاگ بلاک کرنے کا مجھے اردو پلانٹ اور بی بی سی کی حد تک پتا ہے ۔۔۔ میں نے کسی اخبار میں اس بارے میں نہیں پڑھا ۔۔

میں اپنے بلاگرز بھائیوں سے صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ حکومت کی جو ذمہ داریاں ہیں وہ ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں ۔۔۔ لیکن ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہماری اپنی کیا ذمہ داری ہے ۔ ہمیں کیا کرنا چاہیے ۔۔ ہم اپنے ارد گرد کا ماحول صیحح کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں

ہمارے کئی سینئر بلاگرز نے انگلش زبان میں بلاگنگ شروع کردی ہے ۔۔ ہم حکومت سے تو کہتے ہیں کہ اردو کو نافذ کرو لیکن ہم خود کیا کر رہے ہیں ۔۔۔ یہ سوال ہمیں اپنے آپ سے کرنا چاہیۓ

Comments:
وقت تو چلتا رہتا ہے ۔ انسان نے اسے کے ساتھ چلنا ہوتا ہے ۔ جو پیچھے رہ گیا سو رہ گیا ۔ منگنی مبارک ہو
 
منگي مبارک ہو،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، اور کر لو تياري بياہ کي
 
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]