Wednesday, March 22, 2006
کچھ ٹورنٹو کے بارے میں

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میری سیٹیزن شپ کی تقریب میں تقریبا دنیا کہ 25 ملکوں کے 80 لوگ تھے ۔۔ وہ ایک یاد گار تقریب تھی ۔ کہتے ہیں کہ کینیڈا نے امیگریشن کے بل بوتے پر ترقی کی ہے ارو مزید ترقی کر رہا ہے ۔۔ ٹورنٹو کینیڈا کاایک ملٹی کلچر شہر ہے جہاں آپ کو دنیا کے تمام ممالک کے لوگ اور ہر مذہب کے لوگ ملیں گے ۔ اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ پرسفر کررہے ہوں تو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کے ساتھ کتنے رنگ ونسل کے لوگ سفر کر رہے ہیں اور مزے کی بات کہ سب ایک دوسرے کے جذبات اور احساس کی قدر کرتے ہیں کبھی بھی ایسا امتیازی سلوک نہیں سنا اور دیکھا جیسا یورپی ممالک میں یا امریکہ میں ہوتا ہے ۔
ٹورنٹو کے بارے میں چند حقائق
ٹورنٹو ! کینیڈا کا اکنامک انجن
ٹورنٹو ! نارتھ امریکہ کی پانچویں بڑی مونسپل گورنمنٹ
ٹورنٹو ! 5۔6 بیلین ڈالر کا آپریٹنگ بجٹ
ٹورنٹو ! 965 ملین کیپیٹل بجٹ
ٹورنٹو ! 33411 امپلائز
ٹورنٹو ! دنیا کی سب سے لمبی بلڈنگ سی این ٹاور 33۔553 میٹر
ٹورنٹو ! دنیا کی سب سے بڑی گلی ینگ اسٹریٹ 1896 کلومیٹر
ٹورنٹو ! جہاں میں رہتا ہوں ۔۔۔ ہی ہی ہی
Comments:
<< Home
آپ نے اس لمبی گلی کا سفر کتنی بار کیا ہے ؟ ہی ہی ہی ۔
سنا ہے کہ ٹورانٹو میں ایک فعال اسلامی مرکز بہی ہے اور اسی طرح کا ایک مرکز صرف خواتین کیلئے بھی شائد دو سال قبل قائم ہوا ہے ؟
سنا ہے کہ ٹورانٹو میں ایک فعال اسلامی مرکز بہی ہے اور اسی طرح کا ایک مرکز صرف خواتین کیلئے بھی شائد دو سال قبل قائم ہوا ہے ؟
اجمل انکل یہ لمبی گلی " ینگ اسٹریٹ " مین ڈاون ٹاون میں ہے اور یہاں دنیا کی مشہور اسٹورز اور شاپنگ سینٹرز ہیں ۔۔۔ اس لمبی گلی پر تقریبا ہرروز ہی گزرنا ہوتا ہے کیوں کہ اس گلی کے نکڑ پر جو دوسری گلی ملتی ہے اس پر میرے آفس کی بلڈنگ ہے ۔۔ ہی ہی ہی
یہاں گلی سے مراد ایسی گلی نہیں ہے جسی پاکستان میں ہوتی ہے ۔۔۔ یہاں تقریبا ہر چھوٹی سڑک کو اسٹریٹ کہتے ہیں اور شاید کسی ذمانے میں ینگ اسٹریٹ بھی چھوٹی ہوا کرتی ہوگی ۔۔۔
ٹورنٹو میں کافی اسلامک سینٹرز ہیں اور ہر کمیونٹی کا اپنا ایک الگ ہی سینٹر ہوگا اور اب آپ اس سے اندازہ لگائیں کہ میرے اپارٹمنٹ کے پاس دو مسجدیں ہیں ۔ خیر میں اس بات کی وضاحت کردوں کہ ہم مسلمانوں کو مسجد بنانے کا شوک ہے پر ان کو آباد ہم شاید صرف جمعہ کو ہی کرتے ہیں
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home
Subscribe to Posts [Atom]