Sunday, March 26, 2006

 

وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی

میرا بچپن کتنا خوبصورت تھا نہ کسی چیز کی فکر نہ پروا ۔۔ فکر تھی تو اسکول کی اور کھیل کی اور مٹھا کھانے کی ۔۔۔۔ میرے آئیڈیل پاپا اور امی ہی ہیں جن سے میں نے جینا سکھا اور زمانے کو سمجھنا سیکھا اگرچہ امی پاپا کی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو سمجھ نہیں لگتی لیکن وقت ثابت کر دیتا ہے کہ وہ صحیح ہیں۔۔ جگجیت سنگھ کی یہ غزل بہت اچھی لگتی ہے کیوں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ میرے بچپن کی بھی ترجمانی کرتی ہے ۔۔۔ کبھی بارش کے پانی میں کاغذ کی کشتی تو نہیں چلائی لیکن بارش میں کھیلے کودے بہت ۔۔ ہمارے محلے میں نانی تو نہیں تھیں لیکن بوڑھے آدمی کی دکان تھی بچے ان کو نانا کہتے تھے اور ان کی دیکھا دیکھی ہم بھی انھیں نانا کہتے تھے جن سے ہم اکثر چیزیں خریدنے جاتے تھے وہ بڑھے ہی اچھے تھے بعض دفعہ ایسے ہی کینڈی دے دیا کرتے تھے اور ہم کئی دفعہ چوری چھپے چیزیں بھی لے لیتے تھے ۔۔ اب سوچتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ نانا کو پتا ہوگا کہ ہم کیا کر رہے ہیں لیکن وہ ہماری معصوم چوریاں نظر انداز کردیتے ہونگے اور میری بہنوں کی گڑیوں کی شادیاں بھی یاد ہیں اور یہ بھی یاد ہے کہ انکا انکی فرینڈز سے جھگڑا بھی ہوتا تھا اور اگلے پل میں دوستی بھی

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھ کو لوٹادو بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی

محلے کی سب سے پرانی نشانی
وہ بڑھیا جسے بچے کہتے تھے نانی
وہ نانی کی باتوں میں پریوں کا ڈھیرا
وہ چہرے کی جہریوں میں میں صدیوں کا پھیرا
بھلائے نہیں بھول سکتا ہے کوئی
وہ چھوٹی سی راتیں وہ لمبی کہانی

کھڑی دھوپ میں اپنے گھر سے نکلنا
وہ چڑیاں وہ بلبل وہ تتلی پکڑنا
وہ گھڑیا کی شادی میں لڑنا جھگڑنا
وہ جھولوں سے گرنا وہ گر کہ سنبھلنا
وہ پیتل کے چھلوں کے پیارے سے تحفے
وہ ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کی نشانی

کبھی ریت کے اونچے ٹیلوں پہ جانا
گھروندے بنانا بنا کہ مٹانا
وہ معصوم چاہت کی تصویر اپنی
وہ خوابوں خیالوں کی جاگیر اپنی
نہ دنیا کا غم تھا نہ رشتوں کا بندھن
بڑی خوبصورت تھی وہ زندگانی

Comments:
nice wording
 
یہ نظم سب میرے بچپن کا تجربہ ہے ۔ صرف نانی کی بجائے ایک بزرگ تہے جو چچوں اور بڑوں سب کے ماموں تھہ ۔
 
Assalam o alaykum w.w!

Oh its such a beautiful poem ... i think its sung by jagjeet singh ... equally well ... reminds a lot abt those days :)
 
Where did you find it? Interesting read side effects of taking valtrex while pregnant All inclusive vacation in europe
 
Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]





<< Home

This page is powered by Blogger. Isn't yours?

Subscribe to Posts [Atom]